Ads

پاکستانی ٹیم آج ساتویں پوزیشن کے ساتھ سیریز کا آغاز کرے گی

 دبئی: پاکستانی ٹیم آج ساتویں پوزیشن کے ساتھ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریزکا آغاز کرے گی۔

چھٹے نمبر پر موجود سری لنکا کا حالیہ شکست کی وجہ سے ساتویں نمبر کی پاکستان ٹیم سے فاصلہ اب صرف ایک پوائنٹ کا رہ گیا،اس کے 83 اور گرین کیپس کے 82 پوائنٹس ہیں،انگلش ٹیم نے2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ سے چوتھی پوزیشن مضبوط کرلی، ٹیسٹ رینکنگ میں اس کے 108 پوائنٹس ہیں۔

ابتدائی 3 پوزیشنز پر نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا موجود ہیں، پانچواں نمبر جنوبی افریقہ کا ہے۔

اسی طرح ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ کے پوائنٹس 412 ہوچکے تاہم پرسنٹیج 68.7 ہونے کی وجہ سے وہ چوتھے نمبر پر ہے، ٹاپ 3 پوزیشنز بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے پاس ہیں، جنوبی افریقہ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

The post پاکستانی ٹیم آج ساتویں پوزیشن کے ساتھ سیریز کا آغاز کرے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39ku1pj
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment