Ads

پی ایس ایل 6: بورڈ کو 40 فیصد کراؤڈ کی اجازت ملنے کا یقین

لاہور: پی ایس ایل6 میں تماشائیوں کی آمد ممکن بنانے کیلیے پی سی بی نے ایک بار پھر حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کو یقین ہے کہ کراچی اور لاہور میں لیگ میچز کے دوران این سی او سی کی جانب سے 40فیصد کراؤڈ کو اسٹیڈیمز میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت مل جائے گی، اس حوالے سے فیصلہ یکم فروری کو آنے کی توقع ہے۔

مثبت جواب موصول ہوتے ہی لاہور میں لبرٹی چوک سے تشہیری مہم کا آغاز کردیا جائے گا، ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بھی جاری ہوگا۔ چھٹے ایڈیشن کا آفیشل سونگ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔

 

The post پی ایس ایل 6: بورڈ کو 40 فیصد کراؤڈ کی اجازت ملنے کا یقین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pDs0tV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment