Ads

جولائی تا نومبر: لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 7.4 فیصد رہی

 اسلام آباد:  مالی سال 2020-21 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق جولائی تا نومبر لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 7.4 فیصد رہی۔ تاہم فیکٹریوں کی پیداواری سطح اب بھی کورونا وائرس کی آمد سے قبل کی سطح تک نہیں پہنچ سکی۔ ادارۂ شماریات کے مطابق ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں مسلسل تین ماہ بڑے پیمانے کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 کے دوران 15 بڑے شعبوں میں سے 10 میں نمو ہوئی جبکہ 5 شعبوں کی پیداوار میں کمی آئی۔ سالانہ منصوبہ 2020-21 کے مطابق حکومت کو ان 5 ماہ کے دوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے 2.5 فیصڈ تک سُکڑ نے کی توقع تھی۔

ادارہ شماریت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں سال بہ سال کی بنیاد پر 14.5 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔ وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے ٹویٹ کی کہ 12 سال میں کسی بھی مہینے کے دوران یہ ایل ایس ایم کی سب سے زیادہ نمو ہے۔

The post جولائی تا نومبر: لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 7.4 فیصد رہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LrNprc
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment