Ads

ایبٹ آباد و مانسہرہ، گھروں میں گیس لیکیج سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد / مانسہرہ: ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے علاقوں میں گھروں میں گیس لیکیج سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تھانہ میرپور کی حدود پھول گلاب روڈ پر کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی اور 3  بچے جاں بحق ہوئے، ریسکیو اور پولیس کے مطابق محمد جاوید اس کی اہلیہ یاسمین بی بی اور بچیاں بارہ سالہ مریم، دس سالہ مروا اور دو سالہ اقصی رات کو کمرے میں ہیٹر لگا کر سوئے تھے، اس دوران کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے چل بسے۔

لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں، بدقسمت فیملی کا تعلق قلندر آباد سے تھا اور پھول گلاب روڈ پر کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔

ادھر مانسہرہ کے نواحی علاقہ پوٹھہ میں گیس ہیٹرسے دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی اور ایک ماہ کابچہ جاں بحق ہوئے، اویس، اس کی بیوی مصباح بی بی اور ایک ماہ کابچہ حسنین صبح جب دیر تک بیدار نہ ھوئے تو بند دروازہ توڑ کر جب لواحقین اندر داخل ھوئے تو تینوں کی نعشیں پڑی تھیں۔

The post ایبٹ آباد و مانسہرہ، گھروں میں گیس لیکیج سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Xy3cXZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment