برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا 20 اپریل
ہفتے کے ابتدائی تین دن بہت اچھے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے آپ ان ایام میں میسر آئی ہوئی پیش کشوں کو درست طریقے سے خوش آمدید نہیں کرپائیں گے، کیوںکہ بدھ سے جمعہ تک آپ کو جذباتی اور غیرصحت مندانہ رویے کا شکار دیکھ رہا ہوں صدقہ دیں اور کوشش کریں کہ کچھ ایسی باتیں جو آپ کو سمجھ نہیں آرہی انہیں رد نہ کریں بلکہ کچھ دنوں کے لیے التوا میں ڈال دیں۔
برج ثور
سیارہ زہرہ،21 اپریل تا 20 مئی
اس ہفتے کی ابتدا آپ کے لیے ایک نیا بزنس یا نئی آفر کا دروازہ کھولتی نظر آتی ہے۔آپ کے کیریر کے گھر میں سات میں سے 5 سیاروں کا یکجا ہوکے اپنی روشنی دینا یقینی طور پر ایک بہترین ہفتہ ہونے کی امید ہے۔ آپ کے مزاج میں ماضی اور تعلق کے حوالے سے کچھ تندی نظر آرہی ہے، کوشش کیجیے کہ نرمی سے تمام امور طے پاجائیں۔
برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
ابتدائی ایام ہی میں آپ کے لیے اچھی خبریں موجود ہیں۔ آپ کا ذاتی سیارہ عطارد خوش قسمتی کے مقام پر جم کے بیٹھا ہوا ہے، غیب سے عنایت ہوسکتی ہے، باہر سے کسی دور ملک سے آپ کے لیے سفر اور بزنس کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوتی نظر آتی ہیں۔آخری تین دن کچھ الجھاؤ اور تلخی کے بادل دکھارہے ہیں۔ صدقہ دیں اور محتاط رہیں۔
برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
5 سیارے آپ کے آٹھویں یعنی وراثت اور غیرمتوقع امکانات کے گھر سے آپ کی جیب کو خصوصی نظر سے دیکھ رہے ہیں اور یہ دیکھنا معمولی دیکھنا نہیں ہے۔ آپ کی مالی پوزیشن میں اچانک اور غیرمتوقع طور پر بہتری نظر آرہی ہے، بچوں کے حوالے سے آخری تین دن کچھ اہم ہیں،جمعہ اور ہفتے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل نظرثانی یا مشاورت کرلیں۔
برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
شادی یا رشتہ طے پانے کے واضح امکانات ہیں۔ آپ کا ستارہ شمس مشتری، زہرہ اور زحل سے ملاقات کررہا ہے۔ یہ وقت ایک نئے دور کا دروازہ کھول سکتا ہے، لیکن یہیں جب یہ سب ہورہا ہوگا مریخ جو کہ آپ کی خوش قسمتی اور بزرگوں کا نمائندہ ہے، اس سارے واقعے کو کچھ ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھ رہا ہوگا۔ یہ کم یا زیادہ ہوسکتا ہے لیکن ہے۔ ضرور کوشش کیجیے کہ انہیں بھی اس میں شامل کرلیں۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
مکان یا کسی پلاٹ کی وجہ سے آپ کو قریبی لوگوں سے مخالفت کا سامنا ہوسکتا ہے اور ممکن ہے ایسے وقت میں کچھ ایسے لوگ جو پہلے اندرونِ خانہ تھے وہ اب نقاب الٹ کے آپ کی مخالفت پر کمر کس لیں۔ قمر عقرب سے 4 فروری کو گزرے گا۔ یہ وقت آپ کے لیے مشکلات کے کانٹے اُگا سکتا ہے۔ آپ کسی عدالتی کارروائی یا جرگے میں پھنس سکتے ہیں۔ آپ کے بچوں سے بھی آپ کی تلخی ہوسکتی ہے۔ صدقہ دیں۔
برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کی آمدن کے خانے میں قمر کم زور ہوکے مریخ سے نظر بنائے گا اور ایسے وقت کچھ اور بھی نظرات اس مشکل میں اضافے کی کوشش کررہی ہوںگی، محتاط رہیں۔ یہ وقت کسی مالی نقصان کا اشارہ کررہا ہے۔ یہ وقت 4 فروری کا ہوسکتا ہے، لیکن اس سے پہلے آپ کو کئی فائدے بھی مل چکے ہوں گے۔ ایسا لگتا ہے جیسے آپ کی کام یابیوں کو ناکامی بنانے کے لیے کچھ لوگ سرگرداں ہیں، محتاط رہیں۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
کئی اچھی چیزیں ہوسکتی ہیں، لیکن آپ کا سیارہ ایسے مقام پر موجود ہے جہاں اس کی عقل درست کام نہیں کرتی اور وہ درست فیصلے کی روشنی قبول نہیں کرپارہا۔ تعلقات میں خرابی کا اندیشہ ہے، کئی باتیں آپ کے مزاج سے ہٹ کے ہورہی ہیں، کوشش کریں کہ ان کا صبروتحمل سے سامنا کریں۔
برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
آپ کا سیارہ سفر، بزرگ اور اعلٰی تعلیم و بزنس کے سیارے سے ملاقات کر رہا ہے۔ امید غالب ہے کہ آپ کے مذکورہ امور میں حائل مسائل حل ہوسکیں گے۔ 4 تاریخ کو کچھ دقت کا سامنا ہوسکتا ہے۔ صدقہ دیں اور اپنے امور کو محتاط ہوکے آگے بڑھائیں اور کوشش کریں کہ جذباتی نہ ہوں یا تلخی نہ ہونے پائے۔
برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
اس ہفتے کی 2 تاریخ اہم ہونے کی امید ہے۔ آپ کے کیریر میں اضافہ اور آپ کی آمدن میں ایک شان دار بہتری نظر آتی ہے۔ آپ کا سیارہ اس سے نظر بنائے ہوئے ہے۔ لگتا ہے آپ کا کوئی خواب پورا ہورہا ہے جو آپ کی روحانی خوشی و شادمانی کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کا کوئی پرائز بانڈ یا لاٹری نکل آئے کیوںکہ متعلقہ سیارے تعاون کررہے ہیں۔
برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
اس ہفتے کی ابتدا کچھ نرم اور راحت فزا ہورہی ہے۔ قسمت آپ پر مہربان رہے گی لیکن آخری تین دن آپ کو کچھ سخت کام کرواسکتے ہیں اور کچھ سخت فیصلے بھی ہوسکتے ہیں۔ ان کی وجہ سے آپ کا معدے میں گڑبڑ ہوسکتی ہے یا نظام اخراج کے اعضاء میں نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ اپنی نیند کا خیال رکھیں۔
برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
اس ہفتے آپ کو محتاط رہنا ہوگا۔ آپ کا سیارہ کئی سیاروں کے ساتھ ایسے مقام پر ہے جسے قیدخانہ کہتے ہیں، لیکن اگر آپ بیرون ملک سے متعلق امور سے وابستہ ہیں تو پھر معاملہ الٹ ہوسکتا ہے۔ آپ کی رہائش تبدیل ہوسکتی ہے، اپنے لوگوں سے دور، اور یہ دوری مراقبے اور چلہ کشی کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ بہرحال آپ کا یہ وقت کافی حد تک محتاط رہ کے گزارنے والا ہوگا، کیوںکہ حالات بدل رہے ہیں۔
The post علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YvXCG0
0 comments:
Post a Comment