Ads

صاف پانی کیس؛ شہباز شریف کی بیٹی، داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور / اسلام آباد: احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے23 جنوری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے سماعت کی، نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کو متعدد بار بلایاگیا مگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ ریفرنس میں رابعہ عمران اور  عمران علی یوسف پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے، عمران علی یوسف نے زیر تعمیر پلازہ صاف پانی کمپنی کو کرایہ پر دے کر دو کروڑ روپے سے زائد وصول کیے۔

ادھر اسلام آباد کی  احتساب عدالت نے آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں گواہ ذوالفقار گوپانگ کا بیان قلمبند کرلیا۔ سماعت کے دوران  یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے۔ عدالت نے انھیں حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے13جنوری  کو جرح کی ہدایت کرتے ہوئے دیگر گواہان کو بھی طلب کرلیا۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست منظو رکرتے ہوئے ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔

دوران سماعت رجسٹرار ایس ای ای ہی محمد نعیم کوروناکی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے جبکہ دوسرے گواہ احسن اسلم کا بیان قلمبند کیا گیا۔ عدالت نے مزید دو گواہان عبدالکبیر اور مہروز اختر کو طلب کرتے ہوئے سماعت14جنوری تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب  نیب راولپنڈی نے بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔  سابق سفیر اے ایس بابر ہاشمی اور  سابق اکاؤنٹنٹ طفیل قاضی کو ملزم نامزد  کیا گیا ہے۔ معاملہ دفتر خارجہ نے نیب کو بھجوایا تھا۔

The post صاف پانی کیس؛ شہباز شریف کی بیٹی، داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3hQCSBz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment