Ads

بھنگ کی بطور خام مال کمرشلائزیشن کے لیے میگا پلان تیار

راولپنڈی: بارانی زرعی یونیورسٹی نے بھنگ کو بطور مٹیریل استعمال کرنے اور بھنگ کی بطور خام مال کمرشلائزیشن کے لئے میگا پلان تیار کر لیا۔

بارانی زرعی یونیورسٹی نے پنجاب حکومت اور وفاقی وزارت سائنس ٹیکنالوجی کے تعاون سے بھنگ کو فارما سیوٹیکل اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بطور مٹیریل استعمال کرنے اور بھنگ کی بطور خام مال کمرشلائزیشن  کے لئے میگا پلان تیار کر لیا۔

اس پلان کے تحت بھنگ کی سرکاری کنٹرول میں وسیع پیمانے پر کاشت کی جائے گی، اس پر مزید ریسرچ ہوگی بھنگ کے پتوں،ٹہنیوں کو فیول، پلاسٹک، دھاگا، کاغذ، ادویات، ٹیکسٹائل، آئل، میٹریس کی صنعتوں  کے ساتھ  جانوروں کیلیے بطور چارہ بھی استعمال میں لایا جا سکے گا، یونیورسٹی بھنگ کی کاشت کے لئے خصوصی زون بنائے گی،اس بابت حکومت کو باقاعدہ قانون سازی کے لیے بھی کہہ دیا گیا ہے۔

بارانی زرعی یونیورسٹی کے ترجمان ندیم ملک نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ بھنگ کے خام مال سے تمام متعلقہ صنتعوں کی لاگت میں بھی 25 سے 30 فیصد کمی ہو گی۔

وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اس بابت مکمل سرپرستی کی یقین دھانی بھی کرا دی ہے، ہم نے اس پراجیکٹ کو حتمی شکل دے دی ہے، اس کے تمام متعلقہ صنعتوں میں استعمال کے تجربات بھی مکمل کر لئے ہیں بھنگ کا صنعتوں میں استعمال ایک بڑا انقلاب ہوگا۔

 

The post بھنگ کی بطور خام مال کمرشلائزیشن کے لیے میگا پلان تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3645YIT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment