Ads

دلبر حسین نے پی ایس ایل کے ذریعے قومی ٹیم میں شمولیت کوہدف بنالیا

لاہور: فاسٹ بولر دلبر حسین نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں عمدہ پرفارمنس کے ذریعے قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کوہدف بنالیا۔

لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے سامنے آنے والے دلبر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے گذشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا،فائنل کھیلنے کے بعد اس بار زیادہ مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB کو انٹرویو میں دلبرحسین نے کہاکہ قلندرز ٹیم میں لیگ اسپنر راشد خان کی شمولیت خوش آئند ہے،میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پی ایس ایل اور آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں پرفارم کرنے کا موقع ملے گا، اس تجربے کو بروئے کار لاکر اب اگلی منزل پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، اورپی ایس ایل ہی واحد پلیٹ فارم ہے جس میں پرفارمنس سے یہ خواب پورا ہوسکتا ہے۔

دلبر کے مطابق ڈی ویلیئرز کو آؤٹ کرنا اب تک کا یادگار ترین لمحہ ہے، یوں تو بولر کے لیے ہر وکٹ ہی بہت اہم ہوتی ہے لیکن خواہش ہے کہ اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بہترین اسٹروکس پلیئر بابر اعظم کو بھی اپنی بولنگ کا نشانہ بناؤں۔

 

The post دلبر حسین نے پی ایس ایل کے ذریعے قومی ٹیم میں شمولیت کوہدف بنالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38QiehY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment