Ads

حارث رؤف کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت جلد بازی قرار

لاہور: عاقب جاوید نے حارث رؤف کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کو جلد بازی قرار دیدیا۔

لاہور قلندرز کی تقریب میں سابق کرکٹر نے کہا کہ فاسٹ بولر کو اگر گروم کرنے کیلیے منتخب کیا گیا تو اچھی بات ہے لیکن صرف 3 فرسٹ کلاس میچز کے تجربے پر ٹیسٹ میچ کھلانا درست نہیں ہوگا، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ڈومیسٹک پرفارمرز کو موقع دیتے ہوئے کہیں زیادہ تبدیلیاں تو نہیں کردی گئیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ تنقید سے ڈرکر فیصلے کرنے کے بجائے سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا، اگر ڈومیسٹک پرفارمر کو عزت دینا مقصد ہے تو اچھی بات ہے، ذہن میں کچھ اور ہے تو وہ درست نہیں،تبدیلی برائے تبدیلی مناسب نہیں ہوتی، دنیا میں میرٹ پر لوگوں کو رکھا جاتا اور معاہدہ پورا کیا جاتا ہے، مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانا ہی غلط تھا،ان سے چیف سلیکٹر کے طور پر کام لیا جاتا تو بہتر تھا۔

 

The post حارث رؤف کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت جلد بازی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3oU1mfQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment