Ads

پاکستانی نژاد روسی سائنسدان نے کورونا کی دوا تیار کر لی

اسلام آباد: پاکستانی نژاد روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا کی دوا تیار کر لی ہے جو نینو ٹیکنالوجی پر مبنی منرل سے بنی پانچویں جنریشن کی جدید تحقیق پر مبنی دوا ہے۔

روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ منرولائٹ دوا کے کوئی مضر اثرات نہیں ۔ یہ دوا ایک دن کے بچے کو بھی استعمال کرائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منرولائٹ دوا کے استعمال سے کرونا مریض نیبالائزنگ کے 10 دن میں مکمل صحت یاب ہو سکتا ہے۔ وینٹی لیڑ پر ڈالے گئے مریض بھی اس سے فوراََ صحت یاب ہو سکتے ہیں۔

پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ اس دوا کو چہرے یا جسم پر سپرے کر کے 3 سے4 گھنٹے تک مکمل طور پر کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ دوا  7 سال قبل  بنائی  تھی اور 2017 میں روس میں رجسٹرڈ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ان کو طب کے میدان میں گراں قدر خدمات پر حکومت روس سے 3 اعلیٰ نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ دوا حکومت پاکستان سے بھی رجسٹرڈ ہو چکی ہے۔ حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ یہ دوا اسپتالوں میں کورونا مریضوں پر استعمال کر کے ان کو صحت یاب کریں۔

اس موقع پر ایک شخص سعیدالرشید عباسی نے کہا کہ وہ کورونا مریض تھے اور اس دوا سے مکمل صحت یاب ہوئے۔

 

The post پاکستانی نژاد روسی سائنسدان نے کورونا کی دوا تیار کر لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Y9pJuA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment