Ads

پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان

 لاہور: وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں” سے جانی جانے والی جعلی راجکماری لندن ہائی کورٹ کے فیصلے کےبعد بتائے کہ امریکا، برطانیہ، پاکستان اور سعودی عرب میں اربوں روپے کی 76جائیدادیں کس کی ہیں اور اپنے مفرور بھائیوں کی مختارِ خاص ہونے کے ناطے ان جائیدادوں میں اس کا حصہ کتنا ہے؟

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فری ہینڈ اور بغیر کسی رکاوٹ کے پی ڈی ایم کا جھوٹ کی گردان پر مبنی رونا دھونا تو ہوگیا لیکن 11جماعتوں نے ملکر جتنے لوگ اکٹھے کئے اس سے کہیں زیادہ تعداد میں لوگ بزدارحکومت کی جانب سے لگائے گئے سہولت بازاروں میں موجود ہوتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے۔

The post پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LMQeTT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment