Ads

بھارتی اداکارہ کا ایئرانڈیا کے پائلٹ پر ریپ اور دھوکہ دہی کا الزام

 ممبئی: بھارتی اداکارہ نے بھارت کی فضائی کمپنی ’’ایئرانڈیا‘‘ کے پائلٹ اکشت سیٹھی پر جنسی زیادتی اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق معروف ٹی وی اداکارہ کی جانب سے ممبئی کے اوشیورا پولیس اسٹیشن میں ’’ایئرانڈیا‘‘ کے پائلٹ کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں اکشت سیٹھی پر جنسی زیادتی، دھوکہ دہی اور قتل کی دھمکیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے معروف اداکارہ کی درخواست پر 33 سالہ اکشت سیٹھی کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے جس میں دھوکہ دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پائلٹ کا تعلق بھوپال سے ہے لیکن وہ ممبئی میں رہائش پذیر ہے لیکن مقدمہ درج ہونے کے بعد وہ غائب ہوگیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپے مارے گئے ہیں لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھا اور اس کا موبائل فون بھی مسلسل بند آرہا ہے۔

درخواست گزار نے پولیس کے دیے گئے بیان میں مزید کہا کہ اکشت سیٹھی نے شادی کا وعدہ کرکے مکر گیا تھا اور اس دوران متعدد بار جنسی زیادہ کا نشانہ بناتا رہا ہے اور اس کے علاوہ غیر فطری جنسی تعلقات بھی قائم کرنے پر مجبور کرتا رہا اور بعد ازاں قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔

دوسری جانب پولیس نے پائلٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اب تک یہ پتہ چلا ہے کہ اکشت سیٹھی کی متعدد گرل فرینڈز ہیں اور وہ اس سے پہلے بھی 4 لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

The post بھارتی اداکارہ کا ایئرانڈیا کے پائلٹ پر ریپ اور دھوکہ دہی کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XSYSTn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment