کراچی: 50 بائیک رائیڈر اور 50 کاروں پر مشتمل امن ریلی مرحلہ وار کراچی سے گوادر روانہ ہوگئی۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لے آئیں، پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری کے ثمرات کھل کر سامنے آنے لگے، جمعہ کی صبح 50 بائیک رائیڈر اور 50 کاروں پر مشتمل امن ریلی مرحلہ وار کراچی سے گوادر روانہ ہوگئی۔
پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے 50 رائیڈرز کا قافلہ امن و محبت کا پیغام لے کر کلفٹن کراچی سے گوادر کی جانب روانہ ہوا، جبکہ دوسرے مرحلے میں مائی کلاچی روڈ بوٹ بیسن کلفٹن سے پچاس کاروں پر مشتمل قافلہ بھی گوادر کو روانہ ہوا۔
اس عظیم الشان امن ریلی کے شرکاء شام تک ساڑھے چھ سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے، ریلی کے شرکاء کا جوش و جذبہ اور خوشی دیدنی تھی، حب پہنچنے پر مقامی انتظامیہ اور عوام الناس نے ریلی کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور بلوچستان میں خوش آمدید کہا۔
پاکستان کے قومی پرچم کے رنگوں میں رنگی یہ دلکش ریلی کنڈ ملیر، اورماڑہ اور پسنی کے دلکش ساحل سے ہوتی گوادر پہنچے گی ، یہ ریلی دنیا کو پاکستان کے بے مثال حسن اور اس کی سینکڑوں کلومیٹر لمبی ساحلی پٹی کے ہوش ربا نظارے دکھانے کی زبردست کاوش ہے۔
گوادر میں اس امن ریلی کا شاندار استقبال کیا جائیگا ہفتے کے روز ریلی کے شرکا گوادر میں خوب لطف اندوز ہونگے اور مقامی لوگوں اور بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ سیر و تفریح کریں گے، اتوار کے دن امن ریلی کے شرکا محبتیں بانٹتے اور سمیٹتے واپس کراچی کو روانہ ہونگے۔
The post کراچی سے امن ریلی محبت کا پیغام لے کر گوادر روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3j3zbcy
via Blogger https://ift.tt/3iYsWGT
January 29, 2021 at 06:59PM
0 comments:
Post a Comment