ممبئی: ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی بھارت کو ملنے کے بعد رواں برس ایشیا کپ کا انعقاد مشکوک ہو گیا۔
بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر منتخب ہوگئے، اس سے قبل یہ ذمہ داری بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نبھا رہے تھے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی دل کے مرض کی وجہ سے اسپتال میں داخل اور تمام معاملات جے شاہ نے سنبھالے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اے سی سی کی سربراہی بھارت کو ملنے کے بعد رواں برس ایشیا کپ کا انعقاد مشکوک ہو گیا ہے، بی سی سی آئی مجوزہ تاریخوں میں باہمی سیریز کا انعقاد چاہتا ہے۔
The post ایشین کرکٹ کی سربراہی بھارت کو مل گئی، ایشیا کپ کا انعقاد مشکوک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NQrdYG
0 comments:
Post a Comment