Ads

علیم ڈار کے دل کی مراد پوری ہونے کا وقت قریب

لاہور: علیم ڈارکے دل کی مراد  پوری ہونے کا وقت قریب آ گیا، وہ جنوبی افریقہ سے سیریز میں احسن رضا کے ساتھ پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں امپائرنگ کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، علیم ڈار اور احسن رضا پہلی بارہوم گراؤنڈ پر کسی ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، میچ ریفری جاوید ملک طویل فارمیٹ میں ڈیبیو کریں گے، ان کے ساتھ دونوں ٹیسٹ میں آصف یعقوب تھرڈ، راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ، شوزب رضا ٹی وی اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہیں، دوسرے میچ کیلیے شوزب رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ، احسن رضااور راشد ریاض تھرڈ اور فورتھ امپائر ز مقرر کیے گئے ہیں، آخری ٹی ٹوئنٹی کیلیے علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ، احسن رضا اور شوزب رضا تھرڈ اور فورتھ امپائرہوں گے، میچ ریفری جاوید ملک ہی ہوں گے۔

علیم ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ ایک جذباتی لمحہ ہوگا، 132 میچز میں امپائرنگ کرچکا بالآخر 17 سال بعد اپنے ملک میں یہ موقع مل رہا ہے۔

 

The post علیم ڈار کے دل کی مراد پوری ہونے کا وقت قریب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35LB9Zs
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment