Ads

کورونا کے مزید 1 ہزار 37 نئے کیسز سامنے آگئے، 59 مریض جاں بحق

 اسلام آباد: ملک میں ایک دن میں 1 ہزار 37 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 59 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے جبکہ 1 ہزار 37 نئے کیسز سامنے آگئے۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 32 اور پنجاب میں 20 اموات ہوئیں۔ کے پی میں 5 اور اسلام آباد میں 2 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 26 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 149 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 983 ہیں اور اس مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 502 ہے۔

The post کورونا کے مزید 1 ہزار 37 نئے کیسز سامنے آگئے، 59 مریض جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MBjVrD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment