Ads

چینی فوج کی جانب سے پاک فوج کےلیے کورونا ویکسین کا تحفہ

اسلام آباد/ بیجنگ: چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے گزشتہ روز کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاک فوج کے سپرد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، پاک فوج کی درخواست پر چین کے مرکزی فوجی کمیشن کی منظوری کے بعد، پیپلز لبریشن آرمی نے پاکستانی فوج کےلیے کووڈ 19 ویکسین کی ایک کھیپ گزشتہ روز 7 فروری کو پاکستان کے حوالے کر دی ہے۔

اس طرح پاک فوج وہ پہلی غیرملکی فوج ہے جسے چینی فوج کی جانب سے کووڈ 19 ویکسین دی گئی ہے۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے اس موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کےلیے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

The post چینی فوج کی جانب سے پاک فوج کےلیے کورونا ویکسین کا تحفہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39YlMzv
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment