Ads

ابوظبی ٹی 10 کرکٹ لیگ قلندرز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

ابوظبی: ابوظبی ٹی 10 لیگ کرکٹ کے ایلیمنیٹر میں ٹیم ابوظبی نے قلندرز کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

ٹی 10 لیگ کرکٹ کے ایلیمنیٹر میں ٹیم ابوظبی نے قلندرز کو 6 وکٹ سے مات دے دی، ناکام سائیڈ نے 7 وکٹ پر 83 رنز بنائے، شاہد آفریدی 16 بالز پر 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سہیل اختر 17 اور شرجیل خان12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

میزبان الیون نے ہدف تک رسائی میں 4 پلیئرز کا نقصان برداشت کیا، بین ڈکٹ نے 27 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، کرس گیل 15 اور جوئے کلارک 22 رنز بناکر میدان بدر ہوئے،سہیل تنویر کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔ قلندرز ہفتے کو تیسری پوزیشن کا میچ کھیلیں گے۔

دوسری جانب دہلی بلز نے ناردرن واریئرز کو5 وکٹ سے ہرا کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔

The post ابوظبی ٹی 10 کرکٹ لیگ قلندرز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YSGnPn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment