Ads

پاکستانی پیس بیٹری کی چارجنگ ختم ہوگئی

 کراچی:  پاکستانی پیس بیٹری کی چارجنگ ختم ہوگئی جب کہ ورلڈ کلاس فاسٹ بولرز متعارف کرانے میں ملک بہت پیچھے رہ گیا۔

ایک وقت تھا جب پاکستان کا شمار ورلڈ کلاس فاسٹ بولرز متعارف کرانے والے ممالک میں ہوتا تھا، پیسرز کا ایک عرصے تک عالمی کرکٹ میں رعب و دبدبہ تھا، وقت گزرنے کے ساتھ کھیل کے دوسرے شعبوں کے ساتھ اس معاملے میں بھی پاکستان نیچے جانے لگا۔

اب وہ وقت آگیا ہے کہ ماضی میں اچھے بیٹسمینوں کی وجہ سے مشہور بھارت بھی اس شعبے میں آگے نکل گیا ہے،اس حوالے سے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران سامنے آنے والے اعدادوشمار پاکستانی پیس بیٹری کی چارجنگ ختم ہونے کا اشارہ کررہے ہیں۔

گذشتہ 25 برس کے دوران کوئی بھی فاسٹ بولر 200 تک وکٹیں حاصل نہیں کرپایا،اس عرصے کے دوران صرف بنگلادیش اور زمبابوے ہی گرین کیپس کے ساتھ اس فہرست میں موجود ہیں۔ ان 25 برس میں جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ 8 فاسٹ بولرز نے ٹیسٹ وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں،ان کے بالترتیب 7 اور 6 پیسرز نے یہ اعزاز پایا،نیوزی لینڈ کے 4 پیسرز یہ کارنامہ انجام دے چکے، بھارت اور ویسٹ انڈیز 2،2 بولرز کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ٹاپ 3 بولرز پیسرز ہی ہیں، وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پرموجود ہیں،ان کے بعد وقار یونس 373 اور عمران خان 362 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

The post پاکستانی پیس بیٹری کی چارجنگ ختم ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YJ3j3z
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment