Ads

ڈیبیو کے منتظر 9 ڈومیسٹک پرفارمرز میں سے 7 ہاتھ ملتے رہ گئے

 لاہور:  ٹیسٹ ڈیبیو کے منتظر 9ڈومیسٹک پرفارمرز میں سے 7ہاتھ ملتے رہ گئے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقہ سے سیریز کیلیے 20رکنی ابتدائی اسکواڈ میں ملکی سطح کے مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کا انتخاب کرکے خوب داد سمیٹی تھی، ان میں عمران بٹ، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سلمان علی آغا، سعود شکیل، نعمان علی، ساجد خان، تابش خان اور حارث رؤف شامل تھے، 9کرکٹرز میں سے عبداللہ شفیق، کامران غلام اور سلمان علی آغا کو تو پہلے ہی 17رکنی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔

دوسرے ٹیسٹ سے قبل بھی اسکواڈ برقرار رکھنے کا رسمی اعلان کرنے کے بعد پلیئنگ الیون میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، یوں صرف عمران بٹ اور نعمان علی کو ہی دونوں ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملا، دیگر 7انتظار کرتے رہ گئے،17رکنی اسکواڈ میں شامل محمد نواز اور سرفراز احمد بھی پانی پلانے تک محدود رہے۔

The post ڈیبیو کے منتظر 9 ڈومیسٹک پرفارمرز میں سے 7 ہاتھ ملتے رہ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36J65tL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment