Ads

دو جزیروں میں 3.8 کلومیٹر فاصلہ، لیکن 20 گھنٹے وقت کا فرق!

ماسکو / واشنگٹن: قطب شمالی کے نزدیک بحیرہ بیرنگ میں دو چھوٹے چھوٹے جزیرے ایسے بھی ہیں جو ایک دوسرے سے صرف 3.8 کلومیٹر دوری پر ہیں لیکن پھر بھی ان کے وقت میں پورے 20 گھنٹے کا فرق ہے۔

یعنی اگر ایک جزیرے پر رات کے 12 بجے ہوں تو ٹھیک اسی وقت دوسرے جزیرے پر اگلی رات کے 8 بج رہے ہوں گے۔

مجموعی طور پر ’’ڈیومیڈز‘‘ (Diomedes) کہلانے والے ان جزیروں میں سے بڑا جزیرہ (بگ ڈیومیڈ) روس کی سمندری حدود میں جبکہ چھوٹا (لٹل ڈیومیڈ) امریکی سمندری حدود میں واقع ہے۔

یہی وہ چیز ہے جو ان دونوں جزیروں کے وقت میں اتنے بڑے فرق وجہ بھی ہے۔

روسی حدود میں ہونے کے باعث بڑے جزیرے ’’بگ ڈیومیڈ‘‘ پر ’’پیٹروپافلوفکس کامچاٹسکی اسٹینڈرڈ ٹائم‘‘ کا اطلاق ہوتا ہے جو عالمی معیاری وقت کے مقابلے میں 12 گھنٹے آگے ہے۔

اس کے برعکس، امریکی حدود میں ہونے کی وجہ سے چھوٹے جزیرے ’’لٹل ڈیومیڈ‘‘ پر ’’پیسفک اسٹینڈرڈ ٹائم‘‘ کا اطلاق کیا جاتا ہے جو عالمی معیاری وقت سے پورے 8 گھنٹے پیچھے ہے۔

اس طرح صرف 3.8 کلومیٹر (2.4 میل) درمیانی فاصلہ ہونے کے باوجود، ان دونوں جزیروں کا وقت ایک دوسرے سے بے حد مختلف ہے۔

The post دو جزیروں میں 3.8 کلومیٹر فاصلہ، لیکن 20 گھنٹے وقت کا فرق! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bgtTIq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment