Ads

فیفا نے حقیقی فٹبال مقابلوں سے زیادہ گیمنگ سے مال بنالیا

 لاہور: فیفا نے حقیقی فٹبال مقابلوں سے زیادہ گیمنگ سے مال بنالیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق جب کورونا کی وجہ سے میچز کا سلسلہ معطل تھا تب بھی دنیا بھر میں گیمنگ فٹبال میں شائقین کی دلچسپی عروج پر رہی،ورچوئل پچز پر میچز سے فیفا کو 100ملین ڈالر کی کمائی ہوئی، یاد رہے کہ فٹبال کی عالمی باڈی گیمنگ کیلیے لائسنس جاری کرنے کی مجاز ہے۔

کورونا وبا کے دوران 4ٹورنامنٹس ملتوی ہوئے مگر اس دوران کنٹریکٹ رکھنے والی ایک کمپنی نے فیفا کی معاونت سے 5گیمنگ ٹورنامنٹس کروائے،ان میں سے ایک صرف ایشیا کیلیے تھا۔

ایک فیفا آفیشل کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے جہاں دیگر کئی کاروبار بہت پیچھے چلے گئے، ویڈیو گیمز کی کمائی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے،ہم اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹورنامنٹس کے التوا سے ہونے والا خسارہ کم کرنے کی کوشش کرتے رہے جس میں کامیابی بھی ہوئی۔

The post فیفا نے حقیقی فٹبال مقابلوں سے زیادہ گیمنگ سے مال بنالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3dbs1QP
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment