Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ اپنی ہر اسکیم کو بآسانی عملی شکل دے کر بہت کچھ حاصل کر سکیں گے یوں سمجھ لیں کہ جس قدر پریشانیاں آپ پر مسلط ہو گی اس سے کئی خوشیاں اور کامیابیاں حاصل ہو سکتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اخراجات بڑھانے کی بجائے گھٹا دیں تا کہ گھریلو ماحول سازگار رہ سکیں ہم نے تو دونوں ہی راستے آپ کو دکھا دیئے ہیں اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کونسا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو پھر مخالفین کی جانب سے محتاط رہیں کوئی خفیہ دشمن خطرناک قسم کی سازش کر سکتاہے جس کا ملازمت پر انتہائی برا اثر پڑ سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کار پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی اس کی نگرانی اسے آپ سے بدظن کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کھانسی ، نزلہ و زکام کی بدولت آج آپ کی طبیعت ناساز ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں مزاج کی تلخی کو بھی کم کردیں تو زیادہ بہتر ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بھائیوں کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں رہائش کی تبدیلی سرد ست نہ ہی کریں تو بہتر ہے بھائیوں کے ساتھ مشترکہ کاروبار ہرگز نہ کریں کوئی فائدہ حاصل نہ ہوسکے گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اپنے خیالات پر کنٹرول کیجئے کامیابی آپ کے ہمراہ چلے گی لیکن شرط یہ ہے کہ آپ ہمت نہ ہاریں بسلسلہ جائیداد مایوسی کا بڑی حد تک خاتمہ ہو سکتاہے۔

 

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اپنی گاڑی خریدنے کا پروگرام بن سکتا ہے سرمایہ کاری کرنے والے حضرات کیلئے آج کا دن اہمیت کا حامل ہے کوئی ڈیل پکی ہو سکتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

غلط اندازوں کی بنا پر کی گئی سودے بازی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے کسی بھی رشتہ دار کو بصورت قرض رقم نہ دیں تو مناسب ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

سیاسی و سماجی کاموں سے وابستہ حضرات کی کامیابی کے امکانات روشن ہے ان کی جدوجہد رنگ لاسکتی ہے اور کوئی بہتر مقام حاصل ہو سکتاہے بسلسلہ تعلیم کامیابی ہو سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

رشتے کی بات چل سکتی ہے اور ہو سکتا ہے من پسند جگہ پر رشتہ طے بھی ہو جائیداد کی خریدوفروخت کرنا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے آج کادن آپ سے تعاون کریگا۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کار پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی اسکی نگرانی اسے آپ سے بدظن کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3r67eUG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment