لاہور: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم خریداری کا 80 فیصد سے زائد ہدف حاصل کرلیا۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عشاق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کسان دوست پنجاب حکومت گندم خریداری کا عمل کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے، کسانوں کے لئے کئے گئے مثالی اقدامات بزدار حکومت کی کسان دوستی کا ثبوت ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے باردانہ کی فراہمی سے گندم کی خریداری تک بہترین انتظامات کئے، صوبے میں باردانہ یا مقررہ نرخوں سے متعلق کسی قسم کی شکایت نہیں آئی، الحمدللہ گندم خریداری کا 80 فیصد سے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے،بزدارحکومت گندم کی بروقت خریداری یقینی بناتے ہوئے جلد اپنا ہدف مکمل کرے گی۔ وافر مقدار میں گندم کی خریداری ناصرف پنجاب بلکہ ملک بھر کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
The post پنجاب حکومت نے گندم خریداری کا 80 فیصد سے زائد ہدف حاصل کرلیا، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3tF2xSg
0 comments:
Post a Comment