ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ٹوئٹرکے بعد اب انسٹاگرام سے بھی خفا ہوگئیں۔
بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ اورہرمعاملے میں اپنے خیالات کا اظہارکرکے تنقید کا نشانہ بننے والی کنگنا ایک بارپھرخبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بارانہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پرکچھ ایسا شیئر کیا جس کے بعد ان کے مداح ان کا مذاق اڑارہے ہیں جب کہ کچھ پھر تنقید کررہے ہیں۔
اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پرلکھا کہ انسٹاگرام نے ان کی کووڈ سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس میں انہوں نے کووڈ کوتباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا گیا
اداکارہ نے کہا کہ ٹوئٹرپردہشتگردوں اورکمیونسٹ کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کو تو ضرور دیکھا تھا لیکن یہاں تو کووڈ فین کلب ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں انسٹا گرام پرمحض 2 ہی دن ہوئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک ہفتہ بھی گزارنہیں سکیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹوئٹر نے کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا تھا ۔ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کنگنا کا اکاؤنٹ مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کی جیت کے بعد کی گئی متنازع ٹوئٹ کے بعد بند کیا گیا۔
The post کنگنا رناوت ٹوئٹرکے بعد انسٹاگرام سے بھی خفا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3uLU14U
0 comments:
Post a Comment