Ads

پنجاب حکومت کی وفاق سے کراچی کی طرز پر لاہور کے لئےترقیاتی پیکیج کی سفارش

 اسلام آباد / لاہور: پنجاب حکومت نے وفاق سے لاہور کے لئے کراچی کی طرز پر ترقیاتی پیکیج کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اعلی سطح کے اجلاس میں لاہورسے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے وفاقی حکومت سے لاہور کے لئے کراچی کی طرز پر ترقیاتی پیکیج کی درخواست کی، اہم وفاقی وزرا نے بھی لاہور کے لئے پیکیج کی حمایت کردی، جس کے بعد وفاقی حکومت جلد اس ضمن میں پنجاب حکومت کی تجاویز کا جائزہ لے کر پیکیج کااعلان کرے گی۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے لئے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں 25 سال بعد اک نیا اور بڑا سرکاری اسپتال بنے گا، 120 کنال پر محیط اسپتال تعمیر کیا جائے گا، جس میں 400 بیڈ جنرل ،400 کارڈیالوجی جب کہ دو سو خون کی بیماریوں کے لئے ہوں گے ، شاہکام فلائی اوور پر بھی ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے، گلاب دیوی انڈر پاس کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھاجائے گا، جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا بھی جلد وزیراعظم افتتاح کریں گے۔

The post پنجاب حکومت کی وفاق سے کراچی کی طرز پر لاہور کے لئےترقیاتی پیکیج کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bq2OBX
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment