Ads

نوشہرو فیروز میں گرین لائن ایکسپریس کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

نوشہرو فیروز: پڈعیدن میں دہشت گردوں کی جانب سے ریلوے ٹریک پر بارودی مواد نصب کرکے گرین لائن ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات نوشہرو فیروز کے قصبے پڈ عیدن اور بھریا روڈ کے درمیان بچہ شاہ درگاہ کے قریب ریلوے ٹریک پر عین اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے گرین لائن ایکسپریس گزرنے والی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ کراچی سے پنڈی جانے والی خیبر میل ایکسپریس پڈعیدن اور جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن پر روک لی گئی۔

ایس ایچ او پڈ عیدن کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے ریلوے ٹریک کا پونے 4 فٹ حصہ تباہ ہوا،جسے 7 گھنٹوں کی کارروائی کے بعد جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کریکر حملہ لگتا ہے اور اس کا مقصد عوام میں دہشت پھیلانا تھا۔

The post نوشہرو فیروز میں گرین لائن ایکسپریس کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RMRBo4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment