Ads

آئی پی ایل پاکستان کرکٹ کی راہ میں حائل

 لندن: آئی پی ایل پاکستان کرکٹ کی راہ میں حائل ہونے لگی جب کہ باقی ایڈیشن کا انگلینڈ کے پاکستانی ٹور سے متصادم ہونے کا خدشہ سامنے آگیا۔

انڈین پریمیئر لیگ کی وجہ سے پاکستان کی ایک اور سیریز کا مزہ کرکرہ ہونے کا خطرہ ہوگیا ہے، بی سی سی آئی ملتوی شدہ لیگ کو ستمبر میں شروع کرنے پر غور کررہا ہے،اگر ایسا ہوا تو یہ انگلینڈ کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے ٹور سے متصادم ہوگی۔

اس صورت میں ٹاپ پلیئرز لیگ کو ترجیح دے سکتے ہیں،اس سے قبل پاکستان سے ہوم سیریز کے دوران جنوبی افریقہ کو بھی اپنے اسٹار کرکٹرز کی خدمات حاصل نہیں تھی جومیچز ادھورے چھوڑ کر آئی پی ایل کیلیے بھارت چلے گئے تھے،البتہ انگلش بورڈ کو توقع ہے کہ سینئر کھلاڑی ٹور کیلیے دستیاب ہوں گے، منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے کہاکہ اگر یہ ٹورز شیڈول کے مطابق ہوئے تو مجھے یقین ہے کہ ٹاپ پلیئرز ان کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خود جائلز نے اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ آئی پی ایل کے اگلے راؤنڈ میں رسائی پانے والے انگلش کرکٹرز نیوزی لینڈ سے 2 ٹیسٹ میچز سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

اب ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی صورتحال یکسر مختلف تھی، پلیئرز نے آئی پی ایل کے ساتھ جنوری کے آخر میں معاہدے کرلیے تھے،لیگ ملتوی ہونے کے بعد وطن واپس پہنچنے والے جوز بٹلر، سام کرن، کرس ووکس، جونی بیئراسٹو اور معین علی ان دنوں حکومت کے منظور شدہ ہوٹلزمیں قرنطینہ کررہے ہیں۔

جائلز نے کہاکہ ان کھلاڑیوں کو فوری طور پر ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، ہمیں ان کی بہتر دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے،اس سیزن میں ٹیم کو بہت زیادہ کرکٹ کھیلنی ہے،اس لیے قرنطینہ کرنے والے پلیئرز پر فوری ٹیم میں واپسی کیلیے دباؤ نہیں ڈالیں گے۔ ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ ان سب کے ساتھ انفرادی طور پر کام کریں گے، میڈیکل ٹیم بھی رابطے میں رہے گی تاکہ وہ تازہ دم ہوکر میدان میں اتریں۔

The post آئی پی ایل پاکستان کرکٹ کی راہ میں حائل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3y6dP55
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment