لاہور:
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے۔
لاہور میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات پر مشتمل وفود سے گفتگو کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسیوں سے پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔ پاک سعودی عرب تعلقات خطے میں خوشحالی اور امن کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسوں سے پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے، کورونا کے باوجود ملکی برآمدت میں اضافہ معاشی استحکام کا ثبوت ہے، وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لے کرجانا چاہتے ہیں، ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے۔
گورنر پنجاب نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، دنیا میں امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔
The post ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے، چوہدری سرور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3uIrPQM
0 comments:
Post a Comment