Ads

نوٹس لینے کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے بے نقاب ہوگئے، بلاول

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوٹس لینے کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے پاس مہنگائی کے تدارک کے لئے سرکاری قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بنانےکی پالیسی نہیں، نوٹس لینے اور انکوائری رپورٹوں کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہوچکے، عمران خان غریبوں پر رحم کریں، صرف ایک سال میں بیکری اشیا کی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، مرغی 400 روپے کلو سے زائد کرکے عمرے کے لئے سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تنخواہ دار تو کچھ گزارا کرسکتے ہیں مگر عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران عید میں دیہاڑی دار مزدوروں کے گزارے کے لئے کیا پالیسی بنائی ہے؟ نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے کو علم ہی نہیں وہ ملک کے گلی کوچوں میں تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے؟ دورہ سعودی عرب سے زکوٰۃ اور فطرے کی مد میں چاولوں کے 19 ہزار تھیلوں کے علاوہ کیا حاصل کیا؟ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد ایک ایٹمی ملک کو سعودی بادشاہ کی زکوٰۃ کے چاول کے لائق بنانے کے لئے تھی تو دعا کیجیے کہ اللہ کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔

 

The post نوٹس لینے کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے بے نقاب ہوگئے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Rchhe3
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment