Ads

چھوٹی عید کے بڑے پکوان

کریمی ڈونٹس
ونیلا ایکسٹریکٹ ایک چمچ لیموں کا چھلکا( کھرچ لیں)ایک چٹکی، ایک بڑے پیالے میں خمیر اور دودھ ڈالنے کے بعد اچھی طرح ملائیں اور تقریباً 5منٹ کیلئے رکھ چھوڑ دیں۔دوسرے پیالے میں تمام خشک اجزا ڈال کر ملائیں۔

اب اس میں انڈے کی زردی ‘مکھن‘دودھ اور خمیر کا مرکب شامل کریں اور اچھی طرح ملا کر گودھ لیں اور کچن ناؤل سے ڈھک کر 20منٹ رکھ چھوڑ دیں۔20منٹ بعد ڈونٹ 12حصوں میں تقسیم کریں اور ہاتھ کی مدد سے پھیلائیں تا کہ اس کی موٹائمی آدھا انچ ہو جائے۔

بیکنگ ٹرے میں شیٹ بچھا کر اس پر خشک آٹا چھڑک دیں اور اس پر ڈونٹ رکھتی جائیں۔ اب اسے ایک بار پھر کچن ٹاؤل سے ڈھک دیں۔ 30منٹ بعد ڈونٹ پھول کر اپنے سائز سے دو گنا ہو چکا ہو گا۔ اب کسی دیگچی میں تیل گرم کریں جب تیل اچھی طرح گرم ہو جائے تو اس میں یہ ڈونٹ تل کر سنہرا کرلیں اور پلیٹ میں نکال لیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو ڈونٹ کو درمیان سے کاٹ کر اس میں کریم بھردیں۔

ڈونٹ کریم تیار کرنے کا طریقہ
کارن اسٹارچ کو پہلے 2سے3چائے کے چمچ دودھ میں گھول لیں اب ایک پیالے میں دودھ‘ چینی‘ انڈے کی زردی اور کارن اسٹارچ شامل کریں۔ 5سے 10منٹ میں یہ گاڑھا ہو جائے گا۔ چولہا بند کردیں اور ونیلا ایکسٹریکٹ اور لیموں کا چھلکا کھرچ کر شامل کرلیں کریم تیار ہو جائے گی۔ اوپر سے پسی ہوئی دار چینی اور پسی ہوئی چینی چھڑ ک کر میش کریں۔ مزیدار برازیلین کریم ڈونٹ تیار ہے۔
٭٭٭
میکسیکن ویجیٹیبل رائس
اجزاء
چاول کلو،پیاز ایک عدد،لہسن تین جوے(پسا ہوا)،پیاز دو عدد(لمبائی کے رخ کٹی ہوئی)،بند گوبھی ایک کپ،شملہ مرچ ایک عدد(لمبائی کے رخ کٹی ہوئی)،ٹماٹر ایک عدد(بڑے سائز کا)،سویا سوس دو چائے کے چمچ،تیل چھ کھانے کے چمچے،نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور باریک کٹے ہوئے پیاز کو تھوڑی دیر فرائی کر یں۔ اس میں لہسن ملائیں اور دومنٹ تک دو بارہ فرائی کر یں۔ اس کے بعد چاول ملا کر حسب ضرورت پانی ڈالیں اور نمک شامل کر کے برتن کو ڈھانپ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

ایک کھلے برتن میں آئل گرم کر یں اور لمبائی کے رخ کٹے ہوئے پیاز کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ پیاز کو آئل سے نکال لیں اور اسی تیل میں بند گوبھی کو دومنٹ کے لئے فرائی کر یں۔ بند گوبھی کو بھی نکال لیں اور اسی تیل میں شملہ مرچ کو ایک منٹ کے لئے فرائی کر یں۔ شملہ مرچ کے ساتھ ہی ٹماٹر، سویا سوس، سرخ مرچ اور نمک ملا دیں۔ اب فرائی کئے ہوئے پیاز، بندگوبھی اور چاول بھی اس میں شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کر یں۔
٭٭٭
پی نٹ بٹر فنج کریم
سیمی سویٹ چاکلیٹ (اونس۔6) اپیکج ،چینی ایک کپ،ونیلا ایکسٹر یکٹ ایک ٹی سپون ،دودھ دو کپ،چنکی پی نٹ بٹر کپ،ویپنگ کریم دو کپ
ترکیب:
درمیانی سائز کے سوس پین میں چاکلیٹ کے ٹکڑے ، دودھ اور چینی ملائیں ہلکی آنچ پر چاکلیٹ پگھلائیں۔ ٹھنڈا کر لیں۔ ونیلا اور ویپنگ کریم ملا کر آئس کریم کنستر میں ڈال کر جما لیں۔
٭٭٭
ڈھوکلہ
اجزاء
بیسن کپ،سوجی ایک کھانے کا چمچ،سٹرک ایسڈ چائے کا چمچ،اینو کا فروٹ سالٹ ،/4چائے کا چمچ،نمک چائے کا چمچ
باہم ملا کر گرائنڈ کرنے کے لئے:
مٹر (اْبلے ہوئے) کپ،ہری مرچ ایک عدد،ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
تڑکہ کیلئے:
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ،شیشم کے بیج ایک چائے کا چمچ،رائی ایک چائے کا چمچ، ہنگ چٹکی بھر
ترکیب:
بیسن ،سوجی، سٹرک ایسڈ گرائنڈ کئے ہوئے اجزاء کی پیسٹ اور نمک کو باہم اچھی طرح مکس کر لیں ، پھر اس میں کافی پانی ملا کر مائع صورت میں آمیزہ تیار کر لیں۔ آخر میں اینو کا فروٹ سالٹ ڈال دیں۔ ایک پلیٹ پر تھوڑا سا تیل مل کر آمیزہ اس میں ڈال دیں۔ پھر اسے 15سے20منٹ تک پریشر ککر میں سٹیم دیں خیال رہے کہ پریشر ککر کے اوپر ویٹ نہ رکھیں۔ اس کے بعد چولہے سے اتار کر نصف گھنٹہ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔
تڑکہ:
تیل گرم کرکے ہنگ شیشم کے بیج اور رائی ڈال کر جوش دیں۔ جب وہ کھولنے لگیں تو کپ پانی ڈال دیں۔ پھر اسے ڈھوکلہ (پریشر ککر کے آمیزہ) پر چھڑک دیں۔ آخر میں ڈھوکلہ کو کاٹ کر پیش کر یں۔
٭٭٭
چائینیز ڈمپلینگز
میدہ ایک پیالی، کارن فلور آدھی پیالی، انڈا ایک عدد، نمک حسب ذائقہ،لہسن کے جوئے دو سے تین عدد، پیاز ایک عدد،ہری پیاز دو سے تین عدد، مشرومز چھ سے آٹھ عدد، گاجر ایک عدد، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، اویسٹر ساس ایک کھانے کا چمچ، سویا ساس ایک کھانے کا چمچ، کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب
میدے میں تین کھانے کے چمچ کارن فلور اور نمک ڈال کر ملائیں اور اس میں پھینٹا ہوا آدھا انڈا شامل کر دیں۔سادہ پانی کے ساتھ سخت گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ لیں۔پیاز،ہری پیاز(پتیاں علیحدہ کرکے)،مشرومز اور گاجر کو چوپ کر لیں۔3 فرائنگ پین میں ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل میں لہسن کے جوؤں کو کچل کر ڈالیں اور خوشبو آنے پر اس میں ہری پیاز کی پتیوں کے علاوہ تمام سبزیاں ڈال دیں۔

تین سے چار منٹ فرائی کرنے کے بعد اس میں نمک،سفید مرچ،اویسٹر ساس،سویا ساس اور ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔ گندھے ہوئے میدے کی چپاتی بیل کر اس کی گول کٹر کی مدد سے پوریاں کاٹ لیں اور ان پر کارن فلور چھڑک کر رکھ دیں۔ تیار کئے ہوئے مکسچر کو ٹھنڈا کرکے ان پوریوں کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ رکھیں اور کناروں پر انڈا لگا دیں۔ سب طرف سے پوری کو سمیٹ کر پوٹلی کی شکل میں لا کر بند کر دیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ پھر کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے ان ڈمپلنگز کو سنہری فرائی کر لیں۔

The post چھوٹی عید کے بڑے پکوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3tLVdUF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment