Ads

کراچی میں سمندری ہوائیں منقطع، آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہوگا

کراچی: شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئیں اور آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری طوفان کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی ہیں جو 2 سے 3 روز تک بند رہ سکتی ہیں، اور آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہوگا، جب کہ شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اس وقت 20 سے 30 کلومیٹر کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے، جب کہ ان ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر تک بھی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے، اب تک محمود آباد نالے سے 14900 ٹن، گجر نالے سے 73550 ٹن اور اورنگی نالے سے 153031 ٹن کچرا نکالا جا چکا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے نالوں تک رسائی میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں، متعلقہ اداروں سے مل کر اس مسلے کا حل ترجیہی بنیادوں پر نکالا جا رہا ہے۔

The post کراچی میں سمندری ہوائیں منقطع، آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3eS7WRL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment