حمل:
21مارچ تا21اپریل
کاروباری امور میں شریک کار پر اندھا بھروسا نقصان کا موجب بن سکتا ہے، بہتر ہے آپ خود دلچسپی لیں ورنہ ہو سکتا ہے آپ کی کاروباری ساکھ کو بھی نقصان پہنچے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
کسی قریبی عزیز کی اعانت کے سبب آپ جائیداد خرید سکتے ہیں، ہو سکتا ہے آپ کو اپنا موجودہ رہائشی مقام چھوڑنا پڑ جائے، سفر کے نتائج حسب توقع برآمد ہو سکتے ہیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
بلاشبہ آپ گھومنے پھرنے کے شائق ہیں مگر اس کے ساتھ باقی کام بھی اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا ہوش کے ناخن لیں اور اپنے ذاتی کاموں میں بذات خود دلچسپی لیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
آج کا دن آپ سے محنت کا طلب گار ہے ہر معمولی سے معمولی کام کے لئے آپ کو تگ و دو کرنی پڑ سکتی ہے، والدین کی باہمی رضا مندی سے بہتر جگہ رشتہ طے پا جائے گا۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
بہتر ہے آج آپ کوئی انعام وغیرہ لے کر رکھ لیں آپ کی قسمت آپ کا ساتھ دے سکتی ہے، گھریلو معاملات میں سسرالی رشتہ داروں کی مداخلت کچھ زیادہ ہی رہے گی۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
رشتہ داروں کے ساتھ نئی رشتہ داری قائم ہونے کا امکان ہے اور چند ایسے رشتے داروں سے بھی صلح ہونے کا امکان ہے جن سے کافی عرصہ سے آپ بلاوجہ ناراض تھے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
گھریلو معاملات حل کرتے ہوئے اپنی شریک حیات کی رائے کو اولیت ضرور دیں، بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتوں کی وجہ سے لڑائیاں طول پکڑ جاتی ہے لہٰذا انہیں لڑنے کا موقع نہ دیں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
سیاست سے تعلق رکھنے والے حضرات کی ملاقات مقتدر شخصیت کے ساتھ ہونے کی توقع سے جس کے سبب اہم سے اہم امور بھی حسب مرضی طے ہوتے جائیں گے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
خانگی امور انجام دیتے ہوئے محتاط رہیں، لین دین کے معاملات انجام دینے کے لئے آج کا دن اہمیت کا حامل ہے مذہبی امور کی طرف رجحان زیادہ ہی رہے گا۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
آپ کے دوستوں کی مشاورت سے آپ ایک اہم فیصلہ کرنے میں آج یقیناً کامیاب ہو جائیں گے سیر و تفریح پر جانے کے مواقع میسر آئیں گے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
بیرون ملک سفر کا ارادہ رکھنے والے حضرات فی الحال یہ خیال دل سے نکا دیں کیونکہ ابھی حالات سازگار ہرگز نہ ہے جائیداد سے وابستہ افراد کوئی اہم ڈیل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
عشق و محبت میں مبتلا افراد ذہنی طور پر پرسکون نہ رہ سکیں گے اور آپ کی الجھن کی وجہ آپ کے قریبی عزیز ہی بنیں گے ان سے محتاط رہئے بہتر ہے کہ ان کو معاملات سے دور ہی رکھیں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PCU4Rl
via Blogger https://ift.tt/3bsMSz8
May 13, 2021 at 09:59PM
0 comments:
Post a Comment