کینبرا: دنیا بھر میں پروازوں کی منسوخی یا کمی سے فضائی سفر کے شوقین افراد بہت پریشان ہیں۔ اس ضمن میں آسٹریلوی فضائی سروس سمیت کئی کمپنیوں نے ایسی فلائٹس شروع کی ہیں جو کہیں نہیں جاتیں بلکہ انہیں ہوا میں پھیرا لگوا کر اتار دیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں آسٹریلوی کمپنی قوانٹاس کی فلائٹ کی تمام نشستیں ڈھائی منٹ میں فروخت ہوگئیں۔
مئی کے آخر کے لیے تیار یہ فلائٹ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر جاکر مسافروں کو چاند گرہن اور سپر مون کا نظارہ کرواکے دوبارہ اسی ایئرپورٹ پر اتارے گی جہاں سے اڑان بھرےگی۔ اسے سپرمون فلائٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں اکانومی کلاس کا ٹکٹ 386 ڈالر اور بزنس درجے کا ٹکٹ 1160 ڈالر کا رکھا گیا تھا۔
سب ٹکٹ منٹوں میں بِکنے کے بعد ایک ویٹنگ لسٹ بھی بنائی گئی جو اب دوبارہ بھرچکی ہے۔ واضح رہے کہ فضائی سفر کے شوقین خواتین وحضرات کےلیے دنیا بھر میں ’کہیں نہ جانے والی‘ فلائٹس کا اجرا کررہے ہیں۔ اسی طرح قوانٹاس نے چاند کا نظارہ کرانے والی ایک فلائٹ شروع کی ہے جو 26 مئی کو اڑان بھرے گی۔ اس رات چاند گرہن ہوگا جسے ناسا نے ’سپربلڈ چاند گرہن‘ کا نام دیا ہے۔ سپر کا مطلب یہ ہے کہ اس رات چودہویں کا چاند ہوگا اور زمین سے قریب ترہوگا۔
اس عمل میں سورج کی روشنی زمینی فضا سے ہوتی ہوئی کچھ اس انداز سے نظر آئے گی کہ چاند سرخی مائل دکھائی دے گا جسے بلڈ مون کہا جاتا ہے۔
The post آسٹریلوی ایئرلائن کی ’سپرمون‘ فلائٹ کی نشستیں ڈھائی منٹ میں فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3w289Y8
0 comments:
Post a Comment