Ads

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور  پینشن میں 10 فیصد اضافے اور فنانس بل 2021 کی منظوری دے دی ہے، جب ک  کابینہ نے انٹرنیٹ پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی، اور موبائل فون پر ٹیکس بھی محدود کر دیا گیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بجٹ میں احساس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے، بجلی اور خوراک کے شعبے میں سبسڈی بڑھائی جارہی ہے، اور کامیاب جوان پروگرام اور ہاوسنگ منصوبوں کے لیے گرانٹس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں36 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اور آئندہ سال ترقیاتی بجٹ میں 2 ہزار 102 ارب روپے رکھے جائیں گے، وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب اور  صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 867 ارب سے بڑھاکر 1 ہزار 202 ارب روپے رکھا گیا ہے، پنجاب کے سرکاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 500 ارب، سندھ کیلئے 321 ارب، خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 248 اور بلوچستان کیلئے 133 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ موٹر وے، ہائی وے، بین الصوبائی شاہراؤں، ائیر پورٹس اور ریلوے پروجیکٹس کیلئے 244 ارب روپے رکھے گئے ہیں، خیبرپاس اکنامک کوریڈور پروجیکٹ کے لئےساڑھے8ارب، گوادرایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے 1 ارب 10کروڑ، ریلوے مین لائن ایم ایل ون کے لئے 6 ارب 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے، دیامر بھاشہ، مہمند اور داسو ڈیم کے لئے ساڑھے 84 ارب روپے رکھے جائیں گے، جب کہ 78 ارب سی پیک ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے منصوبوں،7 ارب رشہ کئی، فیصل آباد،  بوستان اسپیشل اکنامک زونز کیلئے رکھے جائیں گے۔

 

The post سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3wfuTVb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment