Ads

دلیپ کمار سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل

 ممبئی:  لیجنڈری بھارتی اداکار دلیپ کمار کو سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے پر اتوار کی صبح ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کے مطابق سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں آکسیجن فراہم کی گئی تھی اور معمولی سی سرجری کے لیے چند ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

دلیپ کمار کی ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز نے پھیپھڑوں میں سے پانی نکالنے کے لیے بدھ کے روز سرجری کی جس کے بعد انہیں مزید ایک دن ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھنے کے بعد آج اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فیصل فاروقی نے دلیپ کمار کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کی محبت اور دعاوؤں کے نتیجے میں دلیپ کمار کو گھر منتقل کیا جارہاہے۔

The post دلیپ کمار سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pGEUrO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment