Ads

امریکی صدر نے چین کی مزید 28 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

 واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید 28 چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں جب کہ سابق دور میں 31 کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے برقرار رکھا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک نئے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں چین کی 28 کمپنیوں کی امریکا میں سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ حکم نامہ سابق صدر کے دور کے حکم نامے کا تسلسل ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 کمپنیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

صدر جوبائیڈن نے سابق دور کے اس حکم نامے کی نہ صرف توسیع کی بلکہ 28 مزید کمپنیوں کو پابندیوں کے شکار کمپنیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے اس طرح اب مجموعی طور پر 59 کمپنیوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہواوئے موبائل سمیت ویڈیو سرویلینس کمپنی ہک وژن، چائنا موبائل اور چائنا ٹیلی کمیونیکشن پر پابندی برقرار رہے گی۔

پابندیوں کا اطلاق 2 گست سے ہوگا جب کہ پابندیوں پر عمل درآمد اور نگرانی محکمہ خزانہ کی ذمہ داری ہوگی۔ واشنگٹن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی شکار کمپنيوں پر چينی فوج کے ساتھ روابط، امریکی شہریوں کی جاسوسی  اور انسانی حقوق کی خلاف ورزيوں کا شُبہ ہے۔

 

The post امریکی صدر نے چین کی مزید 28 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TxKr88
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment