لاہور: چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹور کے لیے سب کی مشاورت ،کنڈیشنز اور ابوظہبی میں ممکنہ ورلڈکپ کو سامنے رکھتے ہوئے لڑکوں کا انتخاب کیا ہے۔
دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ عماد وسیم نے ابوظہبی میں کافی پرفارم کیا ہے، یہ ٹور اس کے لیے بڑا اہم ہے۔جب عماد وسیم کو ڈراپ کیا اس وقت حالات کچھ اور تھے اور اب حالات مختلف ہیں ۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی متحدہ عرب امارات ہونے کی صورت میں عماد وسیم وہاں فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں ۔وہ اس ٹور میں پرفارمنس دے کر اعتماد بحال کرنے کے ساتھ ورلڈکپ کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
محمد وسیم نے کہا کہ شرجیل خان اور اعظم خان کے انتخاب میں فٹنس میں بہتری کے ساتھ ان کی اسکلز کو بھی مدنظر رکھا ہے۔ہمیں دیکھنا ہے کہ ٹیم کی ضرورت کیا ہے۔ ہمیں فٹنس اور ٹیم کی ضروریات دونوں کو مدنظر رکھنا ہے ۔شرجیل خان کو ٹیم میں لیتے وقت ان کی فٹنس کے ٹارگٹس دیے تھے ۔ شرجیل خان اور اعظم خان کی فٹنس میں بہتری آئی ہے اور ان کومستقبل کے لیے بھی اہداف دئیے گئے ہیں۔
شعیب ملک اور وہاب ریاض کے بارے میں سوال پر محمد وسیم نے تھوڑے توقف کے بعد کہا کہ ان دونوں سے بات بھی ہوئی ہے، ان کے لیے ٹیم کے دروازے بند نہیں کیے۔اس وقت ہماری بولنگ بہت اچھی جارہی ہے، مستقبل میں اگر کہیں تبدیلی کی ضرورت پڑی تو ان کو زیر غور لایا جائے گا۔ ان کے ساتھ کوئی بھی پرفارمنس دے کر سلیکشن کا اہل ثابت کرسکتا ہے، پی ایس ایل سے پہلے ٹیم کا انتخاب لاجسٹک مسائل کی مجبوری کی وجہ سے کیا، پی ایس ایل پرفارمر پر بالکل نظر ہوگی، ورلڈکپ سے پہلے اگر کمبی نیشن میں بہتری کرنا پڑی تو ان پرفارمر کو یقینی طور پر زیر غور لائیں گے۔
ایک سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ عثمان صلاح الدین، وقاص مقصود ، ثمین گل اور دیگر کھلاڑی ہمارے پلان کا حصہ ہیں، ہماری ٹیسٹ ٹیم سیٹ ہے وہاں پر بلاوجہ تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں۔ باؤلنگ میں کچھ چیزیں دیکھنا پڑتی ہیں ۔ہائی پرفارمنس کیمپ میں جتنے کھلاڑی آئے ہیں وہ پرفارم کرکے آئے ہیں۔
محمد وسیم نے تابش خان کے اخراج اور سوشل میڈیا کے دباؤ پر ٹیم سلیکشن کے سوال کا جواب دینے کے بجائے سنی ان سنی کرکے معاملہ گول کردیا۔
The post انگلینڈ، ویسٹ انڈیز ٹور کیلیے ورلڈکپ سامنے رکھ کر ٹیم منتخب کی، چیف سلیکٹر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ilF5XZ
0 comments:
Post a Comment