Ads

امریکا میں کار تیز رفتار ٹرین سے ٹکرا گئی، بچے سمیت 3 افراد ہلاک

شکاگو: امریکا میں پٹڑی عبور کرنے کے دوران کار مسافر بردار ٹرین سے ٹکرانے سے کار میں سوار بچے سمیت 3 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں اندرون شہر چلنے والی ٹرین پٹڑی پار کرنے والی  کار سے ٹکرا گئی جس سے فوری طور پر کار میں آگ بھڑک اُٹھی۔

کار میں چار افراد موجود تھے جن میں سے ایک بچے سمیت تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک 43 سالہ شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کے وقت ٹرین میں 79 مسافر تھے جو محفوظ رہے تاہم ریل کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی گئی، دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثے کے باعث اندرون شہر چلنے والی کئی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے میں کار میں لگی آگ کو بجھا دیا تاہم حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ ریل کے انجن کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔

The post امریکا میں کار تیز رفتار ٹرین سے ٹکرا گئی، بچے سمیت 3 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3dngKxB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment