کوہاٹ: نامعلوم افراد گھر میں گھس کر خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کینٹ میں نامعلوم افراد ایک گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔ تیزاب گردی سے لڑکی کا چہرہ اور جسم کے کچھ حصہ متاثر ہوا، لڑکی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈویژنل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واقعے کی ایف آئی آر لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج کرائی گئی جس کے مطابق وقوعہ رات کا ہے، ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہی، وہ کسی ملزم کو نہیں جانتی۔ پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔
The post کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون پر تیزاب پھینک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Sya8FF
0 comments:
Post a Comment