Ads

وسیم اختر سمیت 7 ایم کیو ایم رہنما اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات میں بری

 کراچی: اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنما بری کردیے گئے۔

کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی 21 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔

بری ہونے والے رہنماؤں میں رؤف صدیقی، فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار، سلمان مجاہد اور دیگر شامل ہیں۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے مقدمات درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  اشتعال انگیز تقریر کیس؛ فاروق ستار، خواجہ اظہار، وسیم اختر اور دیگر بری

فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ 7 ملزمان بری ہوئے ہیں، گزشتہ 6 سالوں سے مقدمہ چل رہا تھا، جو صرف تالیاں بجانے اور تقریر کروانے کا تھا، ہمارے خلاف اسی پسِ منظر کے دیگر مقدمات بھی ختم ہونے چاہئیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ 2016 میں اپنی پالیسی واضح کی، ہم تو الگ ہوگئے لیکن ان مقدمات کے ذریعے ہمیں اسی سے جوڑا جارہا ہے، اب لاپتہ گم شدہ کارکنان اور بے گناہ کارکنان کو باہر آنا چاہیے۔

The post وسیم اختر سمیت 7 ایم کیو ایم رہنما اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات میں بری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RvWORs
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment