کراچی: بہادرآباد چارمینارچورنگی کے قریب موٹر سائیکل پرسوار 2 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر کار سوار افراد سے ایک کروڑروپے چھین کر فرارہوگئے۔ واردات کامقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔
نیو ٹاؤن تھانے کے علاقے بہادرآباد چارمینارچورنگی کے قریب موٹر سائیکل پرسوار2مسلح ملزمان اسلحے کے زورپرکارسوارافراد سے ایک کروڑروپے چھین کر فرارہوگئے ۔
اس حوالے سے نیوٹاؤن پولیس نے بتایا کہ واردات پیرکی دوپہرڈھائی بجے کے قریب پیش آئی ، نجی کمپنی کا منیجر نصیر احمد اپنی کمپنی کے مالک اورڈرائیور کے ہمراہ چارمینارچورنگی کے واقع نجی بینک سے ایک کروڑ روپے لیکرنکلا تھا ، اسی دوران موٹرسائیکل سوار پر 2 مسلح ملزمان آ گئے اور اسلحے کے زور پر گاڑی روک کر مینیجر سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین لیا اورفرار ہو گئے ۔
پولیس نے بتایا کہ واردات کا مقدمہ منیجر نصیر احمد کی مدعیت میں موٹر سائیکل سوار صورت شناس 2 ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے اورواردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگرشواہد اکٹھاکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
The post کراچی میں بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے افراد سے ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pxYVRe
0 comments:
Post a Comment