Ads

تائیوان میں 80 ہزار ٹن کارگو جہاز بندرگاہ سے ٹکرا گیا

تائپی: تائیوان میں 80 ہزار ٹن بڑا کارگو جہاز بندرگاہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کرینیں گرنے سے 2 انجینیئرز دب گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی جنوبی بندرگاہ پر انتہائی قریب آنے والا 80 ہزار ٹن مال بردار جہاز بلند کرین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کرین زمین بوس ہوگئی۔ بھاری بھرکم کرین کے نیچے دو انجینیئرز دب گئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے کرین کے نیچے دبے دو انجینیئرز کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ ایک انجینئر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجہ سے بندرگاہ کئی گھنٹے تک بند رہی۔

وزارت شپنگ اور پورٹ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جب کہ کرین کی ملکیت رکھنے والی کمپنی نے اپنے انجینئرز کے زخمی ہونے پر کارگو جہاز کمپنی پر مقدمہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

The post تائیوان میں 80 ہزار ٹن کارگو جہاز بندرگاہ سے ٹکرا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3vQov6F
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment