Ads

وزیر اعلی عثمان بزدار کا لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ

 لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔

انہوں نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور اکیلے ہی بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار اسٹاف افسر، سکیورٹی آفیسر اور آفیشل فوٹوگرافر و کیمرہ مین کو بھی ساتھ لے کر نہ گئے ۔ انہوں نے شہر کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی کارکردگی پر ناراض ہوئے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کے حکم پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران علی سلطان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کو بھی فوری طور پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا وہ پنجاب چھوڑدے، کاغذی کارروائیاں نہیں چلیں گی، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شہر کے دورے کے دوران صفائی کی خراب صورتحال دیکھ کر ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر افسوس ہوا، شہر میں صفائی کی صورتحال کے بارے میں کچھ عرصے سے شکایات مل رہی تھیں، اس لیے صفائی کا خود جائزہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 

The post وزیر اعلی عثمان بزدار کا لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gaHRNa
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment