بمبئی: عدالت نے کنگنا رناوت کو پاسپورٹ تجدید کے لیے دوبارہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی حکام نے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا ہے لہذا عدالت پاسپورٹ کی تجدید کا حکم دے۔ کنگنا کی درخواست پر عدالت نے ممبئی پاسپورٹ آفس کے حکام سے جواب طلب کیا تھا جس پر آج عدالت میں جواب جمع کرادیا گیا ہے۔
ممبئی پاسپورٹ آفس نے عدالت کوبتایا کہ کنگنا رناوت مجرمانہ کیسز میں نامزد ہیں اور ان کے خلاف کیس کی کارروائی ہونا باقی ہے لہذا اداکارہ کے وکیل عدالت میں کیس سے متعلق وضاحت جمع کرائیں، اس کے بعد درخواست میں ضروری تبدیلیاں کرکے پاسپورٹ آفس میں جمع کرائیں جس کے بعد کنگنا کی درخواست پر نظرثانی کی جائے گی۔
عدالت نے ممبئی پاسپورٹ آفس کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کو منظور کرتے ہوئے کنگنا رناوت کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے دوبارہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
The post کنگنا کو پاسپورٹ کی تجدید کے معاملے پر ایک اور ناکامی کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3qC928u
0 comments:
Post a Comment