Ads

شادی کی تقریب میں باروچی ابلتے ہوئے سوپ کی دیگ میں گر کر ہلاک

 بغداد: عراق میں شادی کی تقریب میں مہمانوں کے تواضع کے لیے سوپ کی تیاری کے دوران باورچی دیگ میں گر کر بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق عراق کے ضلع زاخو میں شادی ہال میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا اور ایک دیگ میں سوپ تیاری کے آخری مرحلے میں تھا کہ باورچی پھسل کر دیگ میں گر گیا۔ ابلتے ہوئے سوپ میں گرنے سے باورچی بری طرح جھلس گیا۔

شادی کے شرکاء نے باورچی کو شدید زخمی میں حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ 25 سالہ باورچی کی شناخت عیسیٰ اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ایک تجربہ کار باورچی تھا اس لیے اس واقعے نے سب کو حیران کردیا۔

دوسری جانب اس حادثے کے بعد شادی کی تقریب کو مختصر کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے شادی ہال میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

 

 

The post شادی کی تقریب میں باروچی ابلتے ہوئے سوپ کی دیگ میں گر کر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3w7w1Js
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment