Ads

فردوس شمیم نقوی کا سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

کراچی: پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پچھلے تین سال سے جمہوریت کا جنازہ دیکھتے آرہے ہیں، کل قائد حزب اختلاف کا مائیک کھولنے کی اجازت نہیں دی اور اراکین کو معطل کیا گیا۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اس ایوان میں اپنے حلقے کی خدمت نہیں کرسکا، میں احتجاجاً سندھ حکومت کے خلاف استعفیٰ فلور پر دیکر آچکا ہوں، میرے پاس احتجاج کے لیے سڑکیں موجود ہیں۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چوروں لٹیروں ڈاکووں کو معاف نہیں کریں گے، میثاق جمہوریت پر عمل نہیں ہورہا، جمہوریت پر چھری چلانا شروع کی گئی ہے۔

The post فردوس شمیم نقوی کا سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3hjgZuO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment