Ads

پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلیے لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلیے لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مظفر گڑھ: علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں بااثر افراد نے پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلیے لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مظفرگڑھ کی تحصیل تھانہ صدر علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں بااثر افراد نے 50 سالہ خاتون زرینہ کو اغواء کرکے زیادتی کی کوشش کی اور بہمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا، ملزمان نے خاتون کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ نیم برہنہ کرکے سلگتی ہوئی سگریٹ سے اس کے جسم کو بھی داغتے رہے اور اسی حالت میں گھسیٹا بھی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون زرینہ بی بی کے بیٹے ناصر نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی والوں نے ناصر کی ماں زرینہ اور والد اللہ بخش کو اغواء کیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے جہاں اس کو انہوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زرینہ کے خاوند اللہ بخش کو ملزمان کی قید سے آزاد کرالیا ہے اور 3 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے جب کہ متاثرہ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلیے لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3wP5Icm

via Blogger https://ift.tt/3dkVw3J
June 22, 2021 at 04:03AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment