کراچی: فہد مصطفیٰ نے عامر لیاقت کو ملک کا سب سے بڑا انٹرٹینر قرار دے دیا۔
فہد مصطفیٰ سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے ساتھ وسیم بادامی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔
شو کے دوران میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ پاکستان میں سب سے اچھا میزبان کون ہے۔ فہد مصطفیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے عامر لیاقت سے بڑا اینٹرٹینر اس ملک میں نہیں ہے اور ہم سب اس بات کو مانتے ہیں۔
میزبان کے ایک سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
The post فہد مصطفیٰ نے عامر لیاقت کو ملک کا سب سے بڑا انٹرٹینر قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3d4AYwa
via Blogger https://ift.tt/3j2s0TW
June 22, 2021 at 04:03AM
0 comments:
Post a Comment