Ads

کراچی میں پالتو کتوں نے واک کرنے والے شہری کو بھنبوڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

 کراچی: ڈیفنس میں پالتو کتوں نے حملہ کرکے شہری کو شدید زخمی کردیا تاہم متاثرہ شہری نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔

شہر قائد میں آوارہ کتوں کے بعد پالتو کتے بھی شہریوں کے لیےعذاب بننا شروع ہوگئے ہیں، ڈیفنس فیز 6خیابان راحت وسحر میں پالتوکتوں نے شہری پر شہری پر حملہ کردیا اور بھنبوڑ کر شدید زخمی کردیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازم نے کتوں کو روکنے کی کوشش لیکن ناکام ہونے پر بھاگ کر دوسرے ساتھی کو بلا کرلایا اور پھر کتوں کو پکڑا، اس دوران شہری کو کتوں نے شدید زخمی کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شہری پیشہ کے اعتبار سے وکیل ہیں اور انہوں نے پالتوں کتوں کے مالک اور 2 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے تاہم کتوں کے مالک نے ضمانت کرالی ہے جب کہ ملازمین گرفتارہیں۔

دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے ساتھی وکیل مرزا اختر علی پر کتوں کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے واقعے کی مکمل انکوائری کرواکر ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

The post کراچی میں پالتو کتوں نے واک کرنے والے شہری کو بھنبوڑ ڈالا، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xukSUi
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment